Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النمل ۲۷:۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
هُدٗى وَبُشۡرَىٰ لِلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت ۲۷:۲ کھولیںہدایت اور خوشخبری ایمان والوں کے لیے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ہدایت اور بشارت [2]اُن ایمان لانے والوں کے لیے
سورة النمل حاشیہ نمبر :2
یعنی یہ آیات ہدایت اور بشارت ہیں، |" ہدایت کرنے والی |" اور |" بشارت دینے والی |" کہنے کے بجائے انہیں بجائے خود |" ہدایت |" اور |" بشارت |" کہا گیا جس سے رہنمائی اور بشارت کے وصف میں ان کے کمال کا اظہار مقصود ہے، جیسے کسی کو آپ سخی کہنے کے بجائے مجسم سخاوت اور حسین کہنے کے بجائے ازسرتاپا حسن کہیں۔