Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النمل ⁦۲۷:۱⁩

آیات

  1. طسٓۚ تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱلۡقُرۡءَانِ وَكِتَابٖ مُّبِينٍ

    آیت ⁦۲۷:۱⁩ کھولیں

    طٰس، یہ آیتیں ہیں قرآن کی (یعنی واضح) اور روشن کتاب کی.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ط۔س۔ یہ آیات ہیں قرآن اور کتابِ مبین کی[1]

سورة النمل حاشیہ نمبر :1

کتاب مبین کا ایک مطلب یہ ہے کہ یہ کتاب اپنی تعلیمات اور اپنے احکام اور ہدایات کو بالکل واضح طریقے سے بیان کرتی ہے، دوسرا یہ کہ وہ حق اور باطل کا فرق نمایاں طریقے سے کھول دیتی ہے، اور ایک تیسرا مطلب یہ بھی ہے کہ اس کا کتاب الہی ہونا ظاہر ہے جو کوئی اسے آنکھیں کھول کر پڑھے گا اس پر یہ بات کھل جائے گی کہ یہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اپنا گھڑا ہوا کلام نہیں ہے۔