Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ۲۶:۹۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَبُرِّزَتِ ٱلۡجَحِيمُ لِلۡغَاوِينَ
آیت ۲۶:۹۱ کھولیںاور گمراه لوگوں کے لیے جہنم ﻇاہر کردی جائے گی.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی [67]
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :67
یعنی ایک طرف متقی لوگ جنت میں داخل ہونے سے پہلے ہی یہ دیکھ رہے ہوں گے کہ کیسی نعمتوں سے لبریز جگہ ہے جہاں اللہ کے فضل سے ہم جانے والے ہیں۔ اور دوسری طرف گمراہ لوگ ابھی میدان حشر ہی میں ہوں گے کہ ان کے سامنے اس جہنم کا ہولناک منظر پیش کردیا جائے گا جس میں انہیں جانا ہے۔