Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ⁦۲۶:۲۰⁩

آیات

  1. قَالَ فَعَلۡتُهَآ إِذٗا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ 

    آیت ⁦۲۶:۲۰⁩ کھولیں

    (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ میں نے اس کام کو اس وقت کیا تھا جبکہ میں راه بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

موسیٰؑ نے جواب دیا” اُس وقت وہ کام میں نے نا دانستگی میں کر دیا تھا۔ [16]

سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :16

اصل الفاظ ہیں : وَاَنَا مِنَ الضَّآلِّیْنَ ، |" میں اس وقت ضلالت میں تھا |"۔ یا |" میں نے اس وقت یہ کام ضلالت کی حالت میں کیا تھا |"۔ یہ لفظ ضلالت لازماً |" گمراہی |" کا ہی ہم معنی نہیں ہے۔ بلکہ عربی زبان میں اسے نا واقفیت، نادانی، خطا، نسیان، نادانستگی وغیرہ معنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جو واقعہ سورة قصص میں بیان ہوا ہے اس پر غور کرنے سے یہاں ضلالت بمعنی خطا یا نادانستگی ہی لینا زیادہ صحیح ہے۔ حضرت موسیٰ نے اس قبطی کو ایک اسرائلی پر ظلم کرتے دیکھ کر صرف ایک گھونسا مارا تھا۔ ظاہر ہے کہ گھونسے سے بالعموم آدمی مرتا نہیں ہے، نہ قتل کی نیت سے گھونسا مارا جاتا ہے۔ اتفاق کی بات ہے کہ اس سے وہ شخص مرگیا۔ اس لیے صحیح صورت واقعہ یہی ہے کہ یہ قتل عمد نہیں بلکہ قتل خطا تھا۔ قتل ہوا ضرور، مگر بالارادہ قتل کی نیت سے نہیں ہوا، نہ کوئی ایسا آلہ یا ذریعہ استعمال کیا گیا جو قتل کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے یا جس سے قتل واقع ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے۔