Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ۲۶:۲۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَفَرَرۡتُ مِنكُمۡ لَمَّا خِفۡتُكُمۡ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكۡمٗا وَجَعَلَنِي مِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۲۶:۲۱ کھولیںپھر تم سے خوف کھا کر میں تم میں سے بھاگ گیا، پھر مجھے میرے رب نے حکم و علم عطا فرمایا اور مجھے اپنے پیغمبروں میں سے کر دیا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا۔ اس کے بعد میرے ربّ نے مجھ کو حکم عطا کیا [17] اور مجھے رسُولوں میں شامل فرما لیا
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :17
یعنی علم و دانش اور پروانہ نبوت۔ حکم کے معنی حکمت و دانش کے بھی ہیں، اور اس سند اقتدار (Authority) کے بھی جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نبی کو عطا کی جاتی ہے، جس کی بنا پر وہ اختیار کے ساتھ بولتا ہے۔