Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ۲۶:۱۹۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلۡأَمِينُ
آیت ۲۶:۱۹۳ کھولیںاسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اسے لے کر تیرے دل پر امانت دار رُوح [120] اُتری ہے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :120
مراد ہیں جبریل علیہ السلام، جیسا کہ دوسری جگہ قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے : قُلْ مَنْ کَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِیْلَ فَاِنَّہ نَزَّلَہ عَلیٰ قَلْبِکَ بِاِذْنِ اللہِ ۔ (البقرہ۔ آیت 97) ۔ |" کہہ دے کہ جو کوئی دشمن ہے جبریل (علیہ السلام) کا تو اسے معلوم ہو کہ اسی نے یہ قرآن اللہ کے حکم سے تیرے دل پر نازل کیا ہے۔ |" یہاں ان کا نام لینے کے بجائے ان کے لیے روح امین (امانت دار روح) کا لقب استعمال کرنے سے یہ بتانا مقصود ہے کہ رب العالمین کی طرف سے اس تنزیل کو لے کر کوئی مادی طاقت نہیں آئی ہے جس کے اندر تغیر و تبدل کا امکان ہو، بلکہ وہ ایک خالص روح ہے بلا شائبہ مادیت، اور وہ پوری طرح امین ہے، خدا کا پیغام جیسا اس کے سپرد کیا جاتا ہے ویسا ہی بلا کم وکاست پہنچا دیتی ہے، اپنی طرف سے کچھ بڑھانا یا گھٹا دینا بطور خود کچھ تصنیف کرلینا اس کے لیے ممکن نہیں ہے۔