Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ⁦۲۶:۱۹۲⁩

آیات

  1. وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

    آیت ⁦۲۶:۱۹۲⁩ کھولیں

    اور بیشک و شبہ یہ (قرآن) رب العالمین کا نازل فرمایا ہوا ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

[118] یہ ربّ العالمین کی نازل کردہ چیز ہے۔ [119]

سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :118

تاریخی بیان ختم کر کے اب سلسلہ کلام اسی مضمون کی طرف پھرتا ہے جس سے سورة کا آغاز فرمایا گیا تھا۔ اس کو سمجھنے کے لیے ایک دفعہ پھر پلٹ کر پہلے رکوع کو دیکھ لینا چاہیے۔

سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :119

یعنی یہ |" کتاب مبین |" جس کی آیات یہاں سنائی جا رہی ہیں، اور یہ |" ذکر |" جس سے لوگ منہ موڑ رہے ہیں کسی انسان کی من گھڑت چیز نہیں ہے، اسے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود تصنیف نہیں کرلیا ہے، بلکہ یہ رب العالمین کی نازل کردہ ہے۔