الشعراء ⁦۲۶:۱۵۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۷۳ · پارہ ۱۹

فَأَخَذَهُمُ ٱلۡعَذَابُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ

Faakhathahumu alAAathabu innafee thalika laayatan wama kanaaktharuhum mu/mineen

تراجم

اور عذاب نے انہیں آ دبوچا[1] ۔ بیشک اس میں عبرت ہے۔ اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ عذاب زمین سے بھونچال (زلزلے) اور اوپر سے سخت چنگھاڑ کی صورت میں آیا، جس سے سب کی موت واقع ہوگئی۔

چنانچہ عذاب نے انہیں آپکڑا، [1] یقینا اس سارے واقعے میں عبرت کا بڑا سامان ہے، پھر بھی ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : سورة ہود : 68 میں قرآن کریم ہی نے بتایا ہے کہ یہ عذاب ایک خوفناک چنگھاڑ کی شکل میں آیا جس سے ان کے کلیجے پھٹ کر رہ گئے، مزید تفصیل وہیں پر گذر چکی ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَخَذَهُمُfa-akhadhahumuپھر پکڑ لیا ان کو
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ٱلْعَذَابُl-ʿadhābuعذاب نے
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. إِنَّinnaیقینا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  4. فِىfīاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. ذَٰلِكَdhālikaالبتہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  6. لَءَايَةًlaāyatanایک نشانی ہے
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم
  7. وَمَاwamāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  8. كَانَkānaہیں
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. أَكْثَرُهُمaktharuhumان میں سے اکثر
    مادہ
    كثر
    اصل لفظ
    أَكْثَر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. مُّؤْمِنِينَmu'minīnaایمان لانے والے
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    مُؤْمِن
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور عذاب نے آدبوچا (١) بیشک اس میں عبرت ہے۔ اور ان میں اکثر لوگ مومن نہ تھے۔ ١٥٨۔٢ یہ عذاب زمین سے زلزلے اور اوپر سے سخت چنگھاڑ کی صورت میں آیا، جس سے سب کی موت واقع ہوگئی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan