Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفرقان ۲۵:۳۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَقَوۡمَ نُوحٖ لَّمَّا كَذَّبُواْ ٱلرُّسُلَ أَغۡرَقۡنَٰهُمۡ وَجَعَلۡنَٰهُمۡ لِلنَّاسِ ءَايَةٗۖ وَأَعۡتَدۡنَا لِلظَّٰلِمِينَ عَذَابًا أَلِيمٗا
آیت ۲۵:۳۷ کھولیںاور قوم نوح نے بھی جب رسولوں کو جھوٹا کہا تو ہم نے انہیں غرق کردیا اور لوگوں کے لیے انہیں نشان عبرت بنا دیا۔ اور ہم نے ﻇالموں کے لیے دردناک عذاب مہیا کر رکھا ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یہی حال قومِ نوح ؑ کا ہوا جب انہوں نے رسُولوں کی تکذیب [50] کی۔ ہم نے اُن کو غرق کر دیا اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک نشانِ عبرت بنا دیا اور ان ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب ہم نے مہیّا کر رکھا [51] ہے
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :50
چونکہ انہوں نے سرے سے یہی بات ماننے سے انکار کردیا تھا کہ بشر کبھی رسول بن کر آسکتا ہے، اس لیے ان کی تکذیب تنہا حضرت نوح کی تکذیب ہی نہ تھی بلکہ بجائے خود منصب نبوت کی تکذیب تھی۔
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :51
یعنی آخرت کا عذاب۔