Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفرقان ۲۵:۳۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَقُلۡنَا ٱذۡهَبَآ إِلَى ٱلۡقَوۡمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا فَدَمَّرۡنَٰهُمۡ تَدۡمِيرٗا
آیت ۲۵:۳۶ کھولیںاور کہہ دیا کہ تم دونوں ان لوگوں کی طرف جاؤ جو ہماری آیتوں کو جھٹلا رہے ہیں۔ پھر ہم نے انہیں بالکل ہی پامال کردیا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور اُن سے کہا کہ جاوٴ اُس قوم کی طرف جس نے ہماری آیات کو جھُٹلا دیا [49] ہے۔ آخر کار اُن لوگوں کو ہم نے تباہ کر کے رکھ دیا
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :49
یعنی ان آیات کو جو حضرت یعقوب اور یوسف (علیہم السلام) کے ذریعے سے ان کو پہنچی تھیں، اور جن کی تبلیغ بعد میں ایک مدت تک بنی اسرائیل کے صلحاء کرتے رہے۔