الفرقان ⁦۲۵:۳۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۶۲ · پارہ ۱۹

وَكَذَٰلِكَ جَعَلۡنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوّٗا مِّنَ ٱلۡمُجۡرِمِينَۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ هَادِيٗا وَنَصِيرٗا

Wakathalika jaAAalna likullinabiyyin AAaduwwan mina almujrimeena wakafa birabbika hadiyanwanaseera

تراجم

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن بعض گناه گاروں کو بنادیا ہے[1] اور تیرا رب ہی ہدایت کرنے واﻻ اور مدد کرنے واﻻ کافی ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جس طرح اے محمد! (صلى الله عليه وسلم) تیری قوم میں سے وہ لوگ تیرے دشمن ہیں جنہوں نے قرآن کو چھوڑ دیا، اسی طرح گزشتہ امتوں میں بھی تھا، یعنی ہر نبی کے دشمن وہ لوگ ہوتے تھے جو گناہ گار تھے، وہ لوگوں کو گمراہی کی طرف بلاتے تھے سورۃ الانعام آیت 112 میں بھی یہ مضمون بیان کیاگیا ہے۔
  2. یعنی یہ کافر گو لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکتے ہیں لیکن تیرا رب جس کو ہدایت دے، اس کو ہدایت سے کون روک سکتا ہے؟ اصل ہادی اور مددگار تو تیرا رب ہی ہے۔

اور ہم نے اسی طرح مجرم لوگوں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے۔ [1] اور تمہارا پروردگار ہدایت دینے اور مدد کرنے کے لیے کافی ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : آنحضرت ﷺ کو تسلی دی جارہی ہے کہ کفار مکہ آپ کے ساتھ جو دشمنی کررہے ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں، ہر پیغمبر کے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے، پھر جن کے مقدر میں ہدایت قبول کرنا ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے دیتے ہیں اور اپنے پیغمبروں کی مدد فرماتے ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَذَٰلِكَwakadhālikaاور اسی طرح
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  2. جَعَلْنَاjaʿalnāبنایا ہم نے
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. لِكُلِّlikulliواسطے ہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  4. نَبِىٍّnabiyyinنبی کے
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    نَبِيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. عَدُوًّاʿaduwwanدشمن
    مادہ
    عدو
    اصل لفظ
    عَدُوّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. مِّنَminaمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. ٱلْمُجْرِمِينَl-muj'rimīnaمجرموں
    مادہ
    جرم
    اصل لفظ
    مُجْرِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. وَكَفَىٰwakafāاور کافی ہے
    مادہ
    كفي
    اصل لفظ
    كَفَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  9. بِرَبِّكَbirabbikaتیرارب
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  10. هَادِيًاhādiyanہدایت دینے والا
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هادِي
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. وَنَصِيرًاwanaṣīranاور مددگار
    مادہ
    نصر
    اصل لفظ
    نَصِير
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم

تفسیر

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن گناہگاروں کو بنا دیا ہے (١) اور تیرا رب ہی ہدایت کرنے والا کافی ہے۔ ٣١۔١ یعنی جس طرح اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیری قوم میں سے وہ لوگ تیرے دشمن ہیں جنہوں نے قرآن کو چھوڑ دیا، اسی طرح گزشتہ امتوں میں بھی تھا، یعنی ہر نبی کے دشمن وہ لوگ ہوتے تھے جو گناہگار تھے، وہ لوگوں کو گمراہی کی طرف بلاتے تھے (مَثَلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ اَعْمَالُهُمْ كَرَمَادِۨ اشْـتَدَّتْ بِهِ الرِّيْحُ فِيْ يَوْمٍ عَاصِفٍ ۭ لَا يَقْدِرُوْنَ مِمَّا كَسَبُوْا عَلٰي شَيْءٍ ۭ ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِيْدُ) 6۔ الانعام:112) میں بھی یہ مضمون بیان کیا گیا ہے۔ ۳۱۔۲ یعنی یہ کافر گو لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکتے ہیں لیکن تیرا رب جس کو ہدایت دے اس کو ہدایت سے کون روک سکتا ہے؟ اصل ہادی اور مددگار تو تیرا رب ہی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan