Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفرقان ۲۵:۲۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
يَوۡمَ يَرَوۡنَ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ لَا بُشۡرَىٰ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُجۡرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجۡرٗا مَّحۡجُورٗا
آیت ۲۵:۲۲ کھولیںجس دن یہ فرشتوں کو دیکھ لیں گے اس دن ان گناه گاروں کو کوئی خوشی نہ ہوگی[1] اور کہیں گے یہ محروم ہی محروم کیے گئے.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جس روز یہ فرشتوں کو دیکھیں گےوہ مجرموں کے لیے کسی بشارت کا دن نہ ہو گا [36] ، چیخ اُٹھیں گے کہ پناہ بخدا
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :36
یہی مضمون سورة انعام آیت 8 اور سورة حجر آیات 7 ۔ 8 اور آیات 51 تا 64 میں تفصیل کے ساتھ بیان ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ۔ سورة بنی اسرائیل آیات 90 تا 95 میں بھی کفار کے بہت سے عجیب و غریب مطالبات کے ساتھ اس کا ذکر کر کے جواب دیا گیا ہے۔