Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفرقان ۲۵:۲۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
۞وَقَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَرۡجُونَ لِقَآءَنَا لَوۡلَآ أُنزِلَ عَلَيۡنَا ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ أَوۡ نَرَىٰ رَبَّنَاۗ لَقَدِ ٱسۡتَكۡبَرُواْ فِيٓ أَنفُسِهِمۡ وَعَتَوۡ عُتُوّٗا كَبِيرٗا
آیت ۲۵:۲۱ کھولیںاور جنہیں ہماری ملاقات کی توقع نہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر فرشتے کیوں نہیں اتارے جاتے[1] ؟ یا ہم اپنی آنکھوں سے اپنے رب کو دیکھ لیتے[2]؟ ان لوگوں نے اپنے آپ کو ہی بہت بڑا سمجھ رکھا ہے اور سخت سرکشی کرلی ہے.[3]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جو لوگ ہمارے حضور پیش ہونے کا اندیشہ نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں” کیوں نہ فرشتے ہمارے پاس بھیجے جائیں؟ [33] یا پھر ہم اپنے رب کو دیکھیں۔ [34] “بڑا گھمنڈ لے بیٹھے یہ اپنے نفس میں [35] اور حد سے گزر گئے یہ اپنی سر کشی میں
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :33
یعنی اگر واقعی خدا کا ارادہ یہ ہے کہ ہم تک اپنا پیغام پہنچائے تو ایک نبی کو واسطہ بنا کر صرف اس کے پاس فرشتہ بھیج دینا کافی نہیں ہے، ہر شخص کے پاس ایک فرشتہ آنا چاہیے جو اسے بتائے کہ تیرا رب تجھے یہ ہدایت دیتا ہے۔ یا فرشتوں کا ایک وفد مجمع عام میں ہم سب کے سامنے آجائے اور خدا کا پیغام پہنچا دے۔ سورة انعام میں بھی ان کے اس اعتراض کو نقل کیا گیا ہے : وَاِذَا جَآءَتْھُمْ اٰیَۃٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حتّٰی نُؤْتٰی مِثْلَ مَآ اَوْتِیَ رُسُلُ اللہِ ؕ اَللہُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَہ۔ جب کوئی آیت ان کے سامنے پیش ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم ہرگز نہ مانیں گے جب تک کہ ہمیں وہی کچھ نہ دیا جائے جو اللہ کے رسولوں کو دیا گیا ہے۔ حالانکہ اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ اپنا پیغام پہنچانے کا کیا انتظام کرے |" (آیت 124) ۔
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :34
یعنی اللہ میاں خود تشریف لے آئیں اور فرمائیں کہ بندو، میری تم سے یہ التماس ہے۔
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :35
دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے : |" بڑی چیز سمجھ لیا اپنی دانست میں انہوں نے اپنے آپ کو |"۔