الفرقان ⁦۲۵:۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۵۹ · پارہ ۱۸

ٱلَّذِي لَهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَلَمۡ يَتَّخِذۡ وَلَدٗا وَلَمۡ يَكُن لَّهُۥ شَرِيكٞ فِي ٱلۡمُلۡكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيۡءٖ فَقَدَّرَهُۥ تَقۡدِيرٗا

Allathee lahu mulku assamawatiwal-ardi walam yattakhith waladan walamyakun lahu shareekun fee almulki wakhalaqa kulla shay-infaqaddarahu taqdeera

تراجم

اسی اللہ کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی[1] اور وه کوئی اوﻻد نہیں رکھتا[2]، نہ اس کی سلطنت میں کوئی اس کا ساجھی ہے[3] اور ہر چیز کو اس نے پیدا کرکے ایک مناسب اندازه ٹھہرا دیا ہے.[4]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ پہلی صفت ہے یعنی کائنات میں متصرف صرف وہی ہے، کوئی اور نہیں۔
  2. اس میں نصاریٰ، یہود اور بعض ان عرب قبائل کا رد ہے جو فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے تھے۔
  3. اس میں صنم پرست مشرکین اور ثنویت (دو خداؤں شر اور خیر، ظلمت اور نور کے خالق) کے قائلین کا رد ہے۔
  4. ہر چیز کا خالق صرف وہی ہے اور اپنی حکمت ومشیت کے مطابق اس نے اپنی مخلوقات کو ہر وہ چیز بھی مہیا کی ہے جواس کے مناسب حال ہے یا ہر چیز کی موت اور روزی اس نے پہلے سے ہی مقرر کردی ہے۔

وہ ذات جو آسمانوں اور زمین کی بادشاہت کی تنہا مالک ہے اور جس نے نہ تو کوئی بیٹا بنایا ہے، اور نہ اس کی بادشاہت میں کوئی شریک ہے، اور جس نے ہر چیز کو پیدا کر کے اس کو ایک نپا تلا انداز عطا کیا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِىalladhīوہ ذات
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  2. لَهُۥlahuاسی کے لیے ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. مُلْكُmul'kuبادشاہت
    مادہ
    ملك
    اصل لفظ
    مُلْك
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. ٱلسَّمَٰوَٰتِl-samāwātiآسمانوں کی
    مادہ
    سمو
    اصل لفظ
    سَماء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. وَٱلْأَرْضِwal-arḍiاور زمین کی
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  6. وَلَمْwalamاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  7. يَتَّخِذْyattakhidhاس نے بنایا
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    اتَّخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. وَلَدًاwaladanکوئی بیٹا
    مادہ
    ولد
    اصل لفظ
    وَلَد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. وَلَمْwalamاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  10. يَكُنyakunہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  11. لَّهُۥlahuاس کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  12. شَرِيكٌsharīkunکوئی شریک
    مادہ
    شرك
    اصل لفظ
    شَرِيك
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  14. ٱلْمُلْكِl-mul'kiبادشاہت (میں)
    مادہ
    ملك
    اصل لفظ
    مُلْك
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  15. وَخَلَقَwakhalaqaاور اس نے پیدا کیا
    مادہ
    خلق
    اصل لفظ
    خَلَقَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  16. كُلَّkullaہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  17. شَىْءٍshayinچیز کو
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  18. فَقَدَّرَهُۥfaqaddarahuپھر تقدیر مقرر کی اس کی
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    قَدَّرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  19. تَقْدِيرًاtaqdīranتقدیر مقرر کرنا۔ تقدیر بنانا
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    تَقْدِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اس اللہ کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی (١) اور وہ کوئی اولاد نہیں رکھتا (٢) نہ اس کی سلطنت میں کوئی ساتھی ہے (٣) اور ہرچیز کو اس نے پیدا کرکے ایک مناسب انداز ٹھہرایا (٤) ہے۔ ٢۔١ یہ پہلی صفت ہے یعنی کائنات میں تصرف کا مالک صرف وہی ہے، کوئی اور نہیں۔ ٢۔٢ اس میں نصاریٰ، یہود اور بعض ان عرب قبائل کا رد عمل جو فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے تھے۔ ٢۔٣ اس میں صنم پرست مشرکین اور (دو خداؤں کے خالق) کے قائلین کا رد عمل ہے۔ ٢۔٤ ہرچیز کا خالق صرف وہی ہے اور اپنی حکمت و مشیت کے مطابق اس نے اپنی مخلوقات کو ہر وہ چیز بھی مہیا کی ہے جو اس کے مناسب حال ہے یا ہرچیز کی موت اور روزی اس نے پہلے سے ہی مقرر کر دی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan