الفرقان ⁦۲۵:۱۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۶۰ · پارہ ۱۸

بَلۡ كَذَّبُواْ بِٱلسَّاعَةِۖ وَأَعۡتَدۡنَا لِمَن كَذَّبَ بِٱلسَّاعَةِ سَعِيرًا

Bal kaththaboo bissaAAatiwaaAAtadna liman kaththaba bissaAAatisaAAeera

تراجم

بات یہ ہے کہ یہ لوگ قیامت کو جھوٹ سمجھتے ہیں[1] اور قیامت کے جھٹلانے والوں کے لئے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. قیامت کا یہ جھٹلانا ہی تکذیب رسالت کا بھی باعث ہے۔

اصل حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے قیامت کی گھڑی کو جھٹلایا ہوا ہے، [1] اور جو کوئی قیامت کی گھڑی کو جھٹلائے، اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی یہ لوگ جو باتیں بنا رہے ہیں، ان کی اصل وجہ یہ نہیں ہے کہ یہ حق کے طلب گار ہیں، اور ان کے شبہات دور ہوجائیں تو یہ ایمان لے آئیں، بلکہ اصل وجہ ان کی بےفکری ہے، چونکہ ان کو قیامت اور آخرت پر ایمان نہیں ہے، اس لیے ان کو بےہودہ اعتراضات کرتے ہوئے کوئی خوف نہیں ہوتا کہ آخرت میں ان پر سزا بھی مل سکتی ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. بَلْbalبلکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ اضراب
  2. كَذَّبُوا۟kadhabūانہوں نے جھٹلایا
    مادہ
    كذب
    اصل لفظ
    كَذَّبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. بِٱلسَّاعَةِbil-sāʿatiقیامت کو
    مادہ
    سوع
    اصل لفظ
    ساعَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  4. وَأَعْتَدْنَاwa-aʿtadnāاور تیار کی ہم نے
    مادہ
    عتد
    اصل لفظ
    أَعْتَدَتْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  5. لِمَنlimanواسطے اس کے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  6. كَذَّبَkadhabaجھٹلائے
    مادہ
    كذب
    اصل لفظ
    كَذَّبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  7. بِٱلسَّاعَةِbil-sāʿatiقیامت کو
    مادہ
    سوع
    اصل لفظ
    ساعَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  8. سَعِيرًاsaʿīranبھڑکتی آگ
    مادہ
    سعر
    اصل لفظ
    سَعِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

بات یہ ہے کہ یہ لوگ قیامت کو جھوٹ سمجھتے ہیں (١) اور قیامت کے جھٹلانے والوں کے لئے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔ ١١۔١ قیامت کا جھٹلانا ہی تکذیب رسالت کا بھی باعث ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan