Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المؤمنون ⁦۲۳:۵۸⁩

آیات

  1. وَٱلَّذِينَ هُم بِـَٔايَٰتِ رَبِّهِمۡ يُؤۡمِنُونَ

    آیت ⁦۲۳:۵۸⁩ کھولیں

    اور جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جو اپنے ربّ کی آیات پر ایمان لاتے ہیں، [52]

سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :52

آیات سے مراد دونوں طرح کی آیات ہیں، وہ بھی جو خدا کی طرف سے اس کے انبیاء پیش کرتے ہیں، اور وہ بھی جو انسان کے اپنے نفس میں اور ہر طرف آفاق میں پھیلی ہوئی ہیں۔ آیات کتاب پر ایمان لانا ان کی تصدیق کرنا ہے، اور آیات آفاق و اَنْفُس پر ایمان لانا ان حقیقتوں پر ایمان لانا ہے جن پر وہ دلالت کر رہی ہیں۔