Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المؤمنون ۲۳:۲۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَعَلَيۡهَا وَعَلَى ٱلۡفُلۡكِ تُحۡمَلُونَ
آیت ۲۳:۲۲ کھولیںاور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار کرائے جاتے ہو.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اُن کو تم کھاتے ہو اور اُن پر اور کشتیوں پر سوار بھی کیے جاتے ہو۔ [23]
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :23
مویشیوں اور کشتیوں کا ایک ساتھ ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اہل عرب سواری اور بار برداری کے لیے زیادہ تر اونٹ استعمال کرتے تھے، اور اونٹوں کے لیے |" خشکی کے جہاز |" کا استعارہ بہت پرانا ہے۔ جاہلیت کا شاعر ذوالرُّمَّہ کہتا ہے :
؏ سفینۃ برٍّ تحت خدی زمامھا