Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المؤمنون ⁦۲۳:۲۳⁩

آیات

  1. وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوۡمِهِۦ فَقَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥٓۚ أَفَلَا تَتَّقُونَ

    آیت ⁦۲۳:۲۳⁩ کھولیں

    یقیناً ہم نے نوح (علیہ السلام) کو اس کی قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجا، اس نے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی عبادت کرو اور اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، کیا تم (اس سے) نہیں ڈرتے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہم نے نوحؑ  کو اس کی قوم کی طرف بھیجا۔ [24] اس نے کہا”اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارے لیے کوئی معبُود نہیں ہے، کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟“ [25]

سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :24

تقابل کے لیے ملاحظہ ہو الاعراف، آیات 59 تا 64 ۔ یونس آیات 71 تس 73 ۔ ہود آیات 25 تا 48 ۔ بنی اسرائیل آیت 3 ۔ الانبیاء، آیات 76 ۔ 77 ۔

سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :25

یعنی کیا تمہیں اپنے اصلی اور حقیقی خدا کو چھوڑ کر دوسروں کی بندگی کرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا ؟ کیا تم اس بات سے بالکل بےخوف ہو کہ جو تمہارا اور سارے جہان کا مالک و فرمانروا ہے اس کی سلطنت میں رہ کر اس کے بجائے دوسروں کی بندگی و اطاعت کرنے اور دوسروں کی ربوبیت و خداوندی تسلیم کرنے کے کیا نتائج ہوں گے ؟