الأنبياء ⁦۲۱:۹۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۳۰ · پارہ ۱۷

وَتَقَطَّعُوٓاْ أَمۡرَهُم بَيۡنَهُمۡۖ كُلٌّ إِلَيۡنَا رَٰجِعُونَ

WataqattaAAoo amrahum baynahum kullunilayna rajiAAoon

تراجم

مگر لوگوں نےآپس میں اپنے دین میں فرقہ بندیاں کر لیں، سب کے سب ہماری ہی طرف لوٹنے والے ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی دین توحید اور عبادت رب کو چھوڑ کر مختلف فرقوں اور گروہوں میں بٹ گئے ایک گروہ تو مشرکین اور کفار کا ہوگیا اور انبیاء و رسل کے ماننے والے بھی گروہ بن گئے، کوئی یہودی ہو گیا، کوئی عیسائی، کوئی کچھ اور اور بد قسمتی سے یہ فرقہ بندیاں خود مسلمانوں میں بھی پیدا ہوگئیں اور یہ بھی بیسیوں فرقوں میں تقسیم ہوگئے۔ ان سب کا فیصلہ، جب یہ بارگاہ الٰہی میں لوٹ کر جائیں گے۔ تو وہیں ہوگا۔

اور لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر کے بانٹ لیا، (مگر) سب ہمارے پاس لوٹ کر آنے والے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَتَقَطَّعُوٓا۟wataqaṭṭaʿūاور انہوں نے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا
    مادہ
    قطع
    اصل لفظ
    تَقَطَّعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. أَمْرَهُمamrahumاپنے معاملے کو
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. بَيْنَهُمْbaynahumآپس میں
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  4. كُلٌّkullunسارے کے سارے
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. إِلَيْنَاilaynāہماری طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. رَٰجِعُونَrājiʿūnaلوٹنے والے ہیں
    مادہ
    رجع
    اصل لفظ
    راجِع
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

مگر لوگوں نے آپس میں اپنے دین میں فرقہ بندیاں کرلیں سب کے سب ہمارے ہی طرف لوٹنے والے ہیں (١)۔ ٩٣۔١ یعنی دین توحید اور عبادت رب کو چھوڑ کر مختلف فرقوں اور گروہوں میں بٹ گئے ایک گروہ تو مشرکین اور کفار کا ہوگیا اور انبیاء و رسل کے ماننے والے بھی گروہ بن گئے، کوئی یہودی ہو گیا، کوئی عیسائی، کوئی کچھ اور اور بد قسمتی سے یہ فرقہ بندیاں خود مسلمانوں میں بھی پیدا ہوگئیں اور یہ بھی بیسیوں فرقوں میں تقسیم ہوگئے۔ ان سب کا فیصلہ، جب یہ بارگاہ الٰہی میں لوٹ کر جائیں گیں۔ تو وہیں ہوگا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan