الأنبياء ⁦۲۱:۹۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۳۰ · پارہ ۱۷

وَٱلَّتِيٓ أَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَنَفَخۡنَا فِيهَا مِن رُّوحِنَا وَجَعَلۡنَٰهَا وَٱبۡنَهَآ ءَايَةٗ لِّلۡعَٰلَمِينَ

Wallatee ahsanat farjahafanafakhna feeha min roohinawajaAAalnaha wabnaha ayatanlilAAalameen

تراجم

اور وه پاک دامن بی بی جس نے اپنی عصمت کی حفاﻇت کی ہم نے اس کے اندر روح سے پھونک دی اور خود انہیں اور ان کے لڑکے کو تمام جہان کے لئے نشانی بنا دیا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ حضرت مریم اور عیسیٰ علیہما السلام کا تذکرہ ہے جو پہلے گزر چکا ہے۔

اور اس خاتون کو دیکھو جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی، پھر ہم نے اس کے اندر اپنی روح پھونکی، اور انہیں اور ان کے بیٹے کو دنیا جہان کے لوگوں کے لیے ایک نشانی بنادیا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : مراد حضرت مریم ؑ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بیٹے حضرت عیسیٰ ؑ کو بغیر باپ کے پیدا کرکے انہیں اپنی قدرت کاملہ کی ایک عظیم نشانی بنادیا تھا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّتِىٓwa-allatīاور وہ عورت
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  2. أَحْصَنَتْaḥṣanatجس نے حفاظت کی
    مادہ
    حصن
    اصل لفظ
    أَحْصَنَتْ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. فَرْجَهَاfarjahāاپنی شرمگاہ کی
    مادہ
    فرج
    اصل لفظ
    فَرْج
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. فَنَفَخْنَاfanafakhnāتو پھونک دیا ہم نے
    مادہ
    نفخ
    اصل لفظ
    نَفَخَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  5. فِيهَاfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. رُّوحِنَاrūḥināاپنی روح
    مادہ
    روح
    اصل لفظ
    رُوح
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. وَجَعَلْنَٰهَاwajaʿalnāhāاور بنایا ہم نے اس کو
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  9. وَٱبْنَهَآwa-ib'nahāاور اس کے بیٹے کو
    مادہ
    بني
    اصل لفظ
    ابْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  10. ءَايَةًāyatanایک نشانی
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. لِّلْعَٰلَمِينَlil'ʿālamīnaسب جہان والوں کے لیے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عالَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

بلا شوہر اولاد حضرت مریم اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ بیان ہو رہا ہے۔ قرآن میں کریم میں عموما حضرت زکریا (علیہ السلام) اور حضرت یحییٰ (علیہ السلام) کے قصے کے ساتھ ہی ان کا قصہ بیان ہوتا رہا ہے۔ اس لئے کہ ان لوگوں میں پورا رابط ہے۔ حضرت زکریا (علیہ السلام) پورے بڑھاپے کے عالم میں آپ کی بیوی صاحبہ جوانی سے گزری ہوئی اور پوری عمر کی بےاولاد ان کے ہاں اولاد عطا فرمائی۔ اس قدرت کو دکھا کر پھر محض عورت بغیر شوہر کے اولاد کا عطا فرمانا یہ اور قدرت کا کمال ظاہر کرتا ہے۔ سورة آل عمران اور سورة مریم میں بھی یہی ترتیب ہے مراد عصمت والی عورت سے حضرت مریم ہیں جیسے فرمان ہے۔ آیت ( وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرٰنَ الَّتِيْٓ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيْهِ مِنْ رُّوْحِنَا وَصَدَّقَتْ بِكَلِمٰتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهٖ وَكَانَتْ مِنَ الْقٰنِتِيْنَ 12۝ۧ) 66 ۔ التحریم :12) یعنی عمران کی لڑکی مریم جو پاک دامن تھیں انہیں اور ان کے لڑکے اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی بےنظیر قدرت کا نشان بنایا کہ مخلوق کو اللہ کی ہر طرح کی قدرت اور اس کے پیدائش وسیع اختیارات اور صرف اپنا ارادے سے چیزوں کا بنانا معلوم ہوجائے۔ عیسیٰ (علیہ السلام) اللہ کی قدرت کی ایک علامت تھے جنات کے لئے بھی اور انسانوں کے لئے بھی

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir