الأنبياء ⁦۲۱:۳۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۲۴ · پارہ ۱۷

وَجَعَلۡنَا ٱلسَّمَآءَ سَقۡفٗا مَّحۡفُوظٗاۖ وَهُمۡ عَنۡ ءَايَٰتِهَا مُعۡرِضُونَ

WajaAAalna assamaasaqfan mahfoothan wahum AAan ayatihamuAAridoon

تراجم

آسمان کو محفوظ چھت[1] بھی ہم نے ہی بنایا ہے۔ لیکن لوگ اس کی قدرت کے نمونوں پر دھیان نہیں دھرتے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. سَقْفًا مَحْفُوظًا، زمین کے لئے محفوظ چھت، جس طرح خیمے اور قبے کی چھت ہوتی ہے یا اس معنی میں محفوظ کہ ان کو زمین پر گرنے سے روک رکھا ہے، ورنہ آسمان زمین پر گر پڑیں تو زمین کا سارا نظام تہ وبالا ہو سکتا ہے۔ یا شیاطین سے محفوظ جیسے فرمایا «وَحَفِظْنٰهَا مِنْ كُلِّ شَيْطٰنٍ رَّجِيْمٍ»( الحجر:17)

اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنادیا ہے، [1] اور یہ لوگ ہیں کہ اس کی نشانیوں سے منہ موڑے ہوئے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی وہ گرنے اور ٹوٹنے پھوٹنے سے بھی محفوظ ہے، اور شیطانوں کی دست برد سے بھی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَعَلْنَاwajaʿalnāاور بنایا ہم نے
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ٱلسَّمَآءَl-samāaآسمان کو
    مادہ
    سمو
    اصل لفظ
    سَماء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. سَقْفًاsaqfanایک چھت
    مادہ
    سقف
    اصل لفظ
    سَقْف
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. مَّحْفُوظًاmaḥfūẓanمحفوظ
    مادہ
    حفظ
    اصل لفظ
    مَحْفُوظ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. وَهُمْwahumاور وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ضمیرِ شخصی
  6. عَنْʿanاس کی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. ءَايَٰتِهَاāyātihāنشانیوں سے
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. مُعْرِضُونَmuʿ'riḍūnaمنہ موڑنے والے ہیں
    مادہ
    عرض
    اصل لفظ
    مُعْرِض
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

آسمان کو مضبوط چھت (١) بھی ہم نے ہی بنایا۔ لیکن لوگ اسکی قدرت کے نمونوں پر دھیان نہیں دھرتے۔ ٣٢۔١ زمین کے لئے محفوظ چھت، جس طرح خیمے اور قبے کی چھت ہوتی ہے یا اس معنی میں محفوظ کہ ان کو زمین پر گرنے سے روک رکھا ہے، ورنہ آسمان زمین پر گر پڑیں تو زمین کا سارا نظام تہ وبالا ہو سکتا ہے۔ یا شیاطین سے محفوظ جیسے فرمایا (وَحَفِظْنٰهَا مِنْ كُلِّ شَيْطٰنٍ رَّجِيْمٍ) 45۔ الحجر:17)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan