طه ⁦۲۰:۹۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۱۸ · پارہ ۱۶

أَلَّا تَتَّبِعَنِۖ أَفَعَصَيۡتَ أَمۡرِي

Alla tattabiAAani afaAAasaytaamree

تراجم

کہ تو میرے پیچھے نہ آیا۔ کیا تو بھی میرے فرمان کا نافرمان بن بیٹھا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اگر انہوں نے تیری بات ماننے سے انکار کر دیا تھا، تو تجھ کو فوراً میرے پیچھے کوہ طور پر آ کر مجھے بتلانا چاہیے تھا تو نے بھی میرے حکم کی پروا نہ کی۔ یعنی جانشینی کا صحیح حق ادا نہیں کیا۔

کہ تم میرے پیچھے چلے آتے ؟ بھلا کیا تم نے میری بات کی خلاف ورزی کی ؟ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : جب حضرت موسیٰ ؑ کوہ طور پر جارہے تھے تو حضرت ہارون ؑ کو اپنا نائب بناتے ہوئے انہوں نے فرمایا تھا کہ : اصلاح کرتے رہنا اور مفسدوں کے پیچھے نہ چلنا۔ یہاں اپنی اسی ہدایت کی طرف اشارہ ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جب یہ لوگ گمراہی میں پڑگئے تھے تو آپ کو چاہیے تھا کہ ان سے الگ ہو کر میرے پاس چلے آتے۔ اس طرح آپ مفسدوں کے ساتھی بھی نہ بنتے۔ اور میرے ذریعے ان کی اصلاح بھی کرتے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَّاallāکیوں نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری · حرفِ نفی
  2. تَتَّبِعَنِtattabiʿaniپیروی کی تم نے میری
    مادہ
    تبع
    اصل لفظ
    اتَّبَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. أَفَعَصَيْتَafaʿaṣaytaکیا پھر نافرمانی کی تم نے
    مادہ
    عصي
    اصل لفظ
    عَصا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · حرفِ زائد · فعل · ضمیرِ شخصی
  4. أَمْرِىamrīمیرے حکم کی
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی

تفسیر

کہ تو میرے پیچھے نہ آیا۔ کیا تو بھی میرے فرمان کا نافرمان بن بیٹھا (١) ٩٣۔١ یعنی اگر انہوں نے تیری بات ماننے سے انکار کر دیا تھا، تو تجھ کو فوراً میرے پیچھے کوہ طور پر آ کر مجھے بتلانا چاہیے تھا تو نے بھی میرے حکم کی پروا نہ کی۔ یعنی جانشینی کا صحیح حق ادا نہیں کیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan