طه ⁦۲۰:۷۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۱۶ · پارہ ۱۶

جَنَّٰتُ عَدۡنٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَاۚ وَذَٰلِكَ جَزَآءُ مَن تَزَكَّىٰ

Jannatu AAadnin tajree min tahtihaal-anharu khalideena feeha wathalikajazao man tazakka

تراجم

ہمیشگی والی جنتیں جن کے نیچے نہریں لہریں لے رہی ہیں جہاں وه ہمیشہ (ہمیشہ) رہیں گے۔ یہی انعام ہے ہر اس شخص کا جو پاک ہوا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جہنمیوں کے مقابلے میں اہل ایمان کو جو جنت کی پر آسائش زندگی ملے گی، اس کا ذکر فرمایا اور واضح کر دیا کہ اس کے مستحق وہ لوگ ہونگے جو ایمان لانے کے بعد اس کے تقاضے پورے کریں گے۔ یعنی اعمال صالح اختیار اور اپنے نفس کو گناہوں کی آلودگی سے پاک کریں گے۔ اس لئے کہ ایمان زبان سے صرف چند کلمات ادا کر دینے کا نام نہیں ہے بلکہ عقیدہ و عمل کے مجموعے کا نام ہے۔

وہ ہمیشہ رہنے والے باغات جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اور یہ صلہ ہے اس کا جس نے پاکیزگی اختیار کی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. جَنَّٰتُjannātuباغات
    مادہ
    جنن
    اصل لفظ
    جَنَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. عَدْنٍʿadninہمیشہ کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَدْن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  3. تَجْرِىtajrīبہتی ہیں
    مادہ
    جري
    اصل لفظ
    جَرَيْ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. تَحْتِهَاtaḥtihāان کے نیچے
    مادہ
    تحت
    اصل لفظ
    تَحْت
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. ٱلْأَنْهَٰرُl-anhāruنہریں
    مادہ
    نهر
    اصل لفظ
    نَهَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. خَٰلِدِينَkhālidīnaہمیشہ رہنے والے ہیں
    مادہ
    خلد
    اصل لفظ
    خالِد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. فِيهَاfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  9. وَذَٰلِكَwadhālikaاور یہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  10. جَزَآءُjazāuہے بدلہ
    مادہ
    جزي
    اصل لفظ
    جَزاء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. مَنmanجس نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  12. تَزَكَّىٰtazakkāپاکیزگی اختیار کی
    مادہ
    زكو
    اصل لفظ
    تَزَكَّى
    قسمِ کلمہ
    فعل

تفسیر

ہمیشگی والی جنتیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہی انعام ہے ہر اس شخص کا جو پاک ہوا (١)۔ ٧٦۔١ جہنمیوں کے مقابلے میں اہل ایمان کو جو جنت کی پر آسائش زندگی ملے گی، اس کا ذکر فرمایا اور واضح کر دیا کہ اس کے مستحق وہ لوگ ہونگے جو ایمان لانے کے بعد اس کے تقاضے پورے کریں گے۔ یعنی اعمال صالح اختیار اور اپنے نفس کو گناہوں کی آلودگی سے پاک کریں گے۔ اس لئے کہ ایمان زبان سے صرف چند کلمات ادا کر دینے کا نام نہیں ہے بلکہ عقیدہ و عمل کے مجموعے کا نام ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan