طه ۲۰:۶۲
فَتَنَٰزَعُوٓاْ أَمۡرَهُم بَيۡنَهُمۡ وَأَسَرُّواْ ٱلنَّجۡوَىٰ
FatanazaAAoo amrahum baynahumwaasarroo annajwa
تراجم
پس یہ لوگ آپس کے مشوروں میں مختلف رائے ہوگئے اور چھﭗ کر چپکے چپکے مشوره کرنے لگے.[1]
- حضرت موسیٰ (عليه السلام) کے وعظ سے ان میں باہم کچھ اختلاف ہوا اور بعض چپکے چپکے کہنے لگے کہ یہ واقعی اللہ کا نبی ہی نہ ہو، اس کی گفتگو تو جادو گروں والی نہیں پیغمبرانہ لگتی ہے۔ بعض نے اس کے برعکس رائے کا اظہار کیا۔
اس پر ان کے درمیان اپنی رائے قائم کرنے میں اختلاف ہوگیا، اور وہ چپکے چپکے سرگوشیاں کرنے لگے۔
لفظ بہ لفظ
- فَتَنَٰزَعُوٓا۟fatanāzaʿūتو وہ جھگڑنے لگے
- مادہ
- نزع
- اصل لفظ
- تَنازَعُ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- أَمْرَهُمamrahumاپنے معاملے میں
- مادہ
- امر
- اصل لفظ
- أَمْر
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- بَيْنَهُمْbaynahumآپس میں
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيْن
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- وَأَسَرُّوا۟wa-asarrūاور انہوں نے چپکے چپکے کی
- مادہ
- سرر
- اصل لفظ
- أَسَرَّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلنَّجْوَىٰl-najwāسرگوشی
- مادہ
- نجو
- اصل لفظ
- نَجْوَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
پس یہ لوگ آپس کے مشوروں میں مختلف رائے ہوگئے اور چھپ کر چپکے چپکے مشورہ کرنے لگے (١)۔ ٦٢۔١ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وعظ سے ان میں باہم کچھ اختلاف ہوا اور بعض چپکے چپکے کہنے لگے کہ یہ واقعی اللہ کا نبی ہی نہ ہو، اس کی گفتگو تو جادو گروں والی نہیں پیغمبرانہ لگتی ہے۔ بعض نے اس کے برعکس رائے کا اظہار کیا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan