Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) طه ۲۰:۱۳۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قُلۡ كُلّٞ مُّتَرَبِّصٞ فَتَرَبَّصُواْۖ فَسَتَعۡلَمُونَ مَنۡ أَصۡحَٰبُ ٱلصِّرَٰطِ ٱلسَّوِيِّ وَمَنِ ٱهۡتَدَىٰ
آیت ۲۰:۱۳۵ کھولیںکہہ دیجئے! ہر ایک انجام کا منتظر[1] ہے پس تم بھی انتظار میں رہو۔ عنقريب قطعاً جان لو گے کہ راه راست والے کون ہیں اور کون راه یافتہ ہیں.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اے محمدؐ ، اِن سے کہو، ہر ایک انجامِ کار کے انتظار میں ہے، [117] پس اب منتظر رہو، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کون سیدھی راہ چلنے والے ہیں اور کون ہدایت یافتہ ہیں
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :117
یعنی جب سے یہ دعوت تمہارے شہر میں اٹھی ہے، نہ صرف اس شہر کا بلکہ گرد و پیش کے علاقے کا بھی ہر شخص انتظار کر رہا ہے کہ اس کا انجام آخر کار کیا ہوتا ہے۔