طه ۲۰:۱۲۷
وَكَذَٰلِكَ نَجۡزِي مَنۡ أَسۡرَفَ وَلَمۡ يُؤۡمِنۢ بِـَٔايَٰتِ رَبِّهِۦۚ وَلَعَذَابُ ٱلۡأٓخِرَةِ أَشَدُّ وَأَبۡقَىٰٓ
Wakathalika najzee man asrafa walamyu/min bi-ayati rabbihi walaAAathabu al-akhiratiashaddu waabqa
تراجم
ہم ایسا ہی بدلہ ہر اس شخص کو دیا کرتے ہیں جو حد سے گزر جائے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ ﻻئے، اور بیشک آخرت کا عذاب نہایت ہی سخت اور باقی رہنے واﻻ ہے.
اور جو شخص حد سے گزر جاتا ہے، اور اپنے پروردگار کی نشانیوں پر ایمان نہیں لاتا، اسے ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں، اور آخرت کا عذاب واقعی زیادہ سخت اور زیادہ دیر رہنے والا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- وَكَذَٰلِكَwakadhālikaاور اسی طرح
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- نَجْزِىnajzīہم جزا دیتے ہیں
- مادہ
- جزي
- اصل لفظ
- جَزَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مَنْmanجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- أَسْرَفَasrafaحد سے گزرے
- مادہ
- سرف
- اصل لفظ
- أَسْرَفَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- وَلَمْwalamاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- يُؤْمِنۢyu'minمانے
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- آمَنَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- بِـَٔايَٰتِbiāyātiآیات کو
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- رَبِّهِۦrabbihiاپنے رب کی
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَلَعَذَابُwalaʿadhābuاور البتہ عذاب
- مادہ
- عذب
- اصل لفظ
- عَذاب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · لامِ تاکید · اسم
- ٱلْءَاخِرَةِl-ākhiratiآخرت کا
- مادہ
- اخر
- اصل لفظ
- آخِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- أَشَدُّashadduزیادہ شدید ہے
- مادہ
- شدد
- اصل لفظ
- أَشَدّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَأَبْقَىٰٓwa-abqāاور زیادہ باقی رہنے والا ہے
- مادہ
- بقي
- اصل لفظ
- أَبْقَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
تفسیر
دنیا کی سزائیں۔ جو حدود الٰہی کی پرواہ نہ کریں، اللہ کی آیتوں کو جھٹلائیں، انہیں ہم اسی طرح دنیا آخرت کے عذاب میں مبتلا کرتے ہیں خصوصا آخرت کا عذاب تو بہت ہی بھاری ہے اور وہاں کوئی نہ ہوگا جو بچا سکے۔ دنیا کے عذاب نہ تو سختی میں اس کے مقابلے کے ہیں نہ مدت میں دائمی اور نہایت المناک ہیں۔ ملاعنہ کرنے والوں کو سمجھاتے ہوئے رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہی فرمایا تھا کہ دنیا کی سزا آخرت کے عذابوں کے مقابلے میں بہت ہی ہلکی اور ناچیز ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir