طه ۲۰:۱۲۴
وَمَنۡ أَعۡرَضَ عَن ذِكۡرِي فَإِنَّ لَهُۥ مَعِيشَةٗ ضَنكٗا وَنَحۡشُرُهُۥ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ أَعۡمَىٰ
Waman aAArada AAan thikreefa-inna lahu maAAeeshatan danka wanahshuruhuyawma alqiyamati aAAma
تراجم
اور (ہاں) جو میری یاد سے روگردانی کرے گا اس کی زندگی تنگی میں رہے گی[1] ، اور ہم اسے بروز قیامت اندھا کر کے اٹھائیں گے.[2]
- اس تنگی سے بعض نے عذاب قبر اور بعض نے وہ، قلق واضطراب، بےچینی اور بے کلی مراد لی ہے جس میں اللہ کی یاد سے غافل بڑے بڑے دولت مند مبتلا رہتے ہیں۔
- اس سے مراد فی الواقع آنکھوں سے اندھا ہونا ہے یا پھر بصیرت سے محرومی مراد ہے یعنی وہاں اس کو کوئی ایسی دلیل نہیں سوجھے گی جسے پیش کر کے وہ عذاب سے چھوٹ سکے۔
اور جو میری نصیحت سے منہ موڑے گا تو اس کو بڑی تنگ زندگی ملے گی، اور قیامت کے دن ہم اسے اندھا کر کے اٹھائیں گے۔ [1]
- : جب قبر سے اٹھا کر حشر کی طرف لائے جائیں گے، اس وقت تو یہ لوگ اندھے ہوں گے، لیکن بعد میں انہیں بینائی دے دی جائے گی، جیسا کہ سورة کہف : 53 سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جہنم کی آگ کو دیکھیں گے۔
لفظ بہ لفظ
- وَمَنْwamanاور جس نے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ شرط
- أَعْرَضَaʿraḍaروگردانی کی
- مادہ
- عرض
- اصل لفظ
- أَعْرَضَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- عَنʿanسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ذِكْرِىdhik'rīمیرے ذکر (سے)
- مادہ
- ذكر
- اصل لفظ
- ذِكْر
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فَإِنَّfa-innaتو بیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ نصب
- لَهُۥlahuاس کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مَعِيشَةًmaʿīshatanگزران ہے
- مادہ
- عيش
- اصل لفظ
- مَعِيشَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ضَنكًاḍankanتنگ
- مادہ
- ضنك
- اصل لفظ
- ضَنك
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَنَحْشُرُهُۥwanaḥshuruhuاور ہم اکٹھا کریں گے اس کو۔ گھیر لائیں گے اس کو
- مادہ
- حشر
- اصل لفظ
- حَشَرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- يَوْمَyawmaدن
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- يَوْم
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- ٱلْقِيَٰمَةِl-qiyāmatiقیامت کے
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قِيامَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- أَعْمَىٰaʿmāاندھا
- مادہ
- عمي
- اصل لفظ
- أَعْمَى
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
اور (ہاں) جو میری یاد سے روگردانی کرے گا اس کی زندگی تنگی میں رہے گی، (١) اور ہم اسے بروز قیامت اندھا کرکے اٹھائیں گے (٢) ١٢٤۔١ اس تنگی سے بعض نے عذاب قبر اور بعض نے وہ، قلق واضطراب، بےچینی اور بےکلی مراد لی ہے جس میں اللہ کی یاد سے غافل بڑے بڑے دولت مند مبتلا رہتے ہیں۔ ١٢٤۔٢ اس سے مراد فی الواقع آنکھوں سے اندھا ہونا ہے یا پھر بصیرت سے محرومی مراد ہے یعنی وہاں اس کو کوئی ایسی دلیل نہیں سوجھے گی جسے پیش کر کے وہ عذاب سے چھوٹ سکے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan