Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البقرة ۲:۵۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِذۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡفُرۡقَانَ لَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُونَ
آیت ۲:۵۳ کھولیںاور ہم نے (حضرت) موسیٰ﴿علیہ السلام﴾ کو تمہاری ہدایت کے لئے کتاب اور معجزے عطا فرمائے۔[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یاد کرو ﴿ٹھیک اُس وقت جب تم یہ ظلم کررہے تھے﴾ ہم نے موسیٰ ؑ کو کتاب اور فرقان[69] عطا کی تاکہ تم اس کے ذریعے سے سیدھا راستہ پاسکو
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :69
فُرقَان : وہ چیز جس کے ذریعہ سے حق اور باطل کا فرق نمایاں ہو۔ اردو میں اس کے مفہُوم سے قریب تر لفظ ” کَسوَٹی “ ہے۔ یہاں فرقان سے مراد دین کا وہ علم اور فہم ہے، جس سے آدمی حق اور باطل میں تمیز کرتا ہے۔