البقرة ⁦۲:۱۶۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۴ · پارہ ۲

وَإِلَٰهُكُمۡ إِلَٰهٞ وَٰحِدٞۖ لَّآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلرَّحۡمَٰنُ ٱلرَّحِيمُ

Wa-ilahukum ilahun wahidunla ilaha illa huwa arrahmanuarraheem

تراجم

تم سب کا معبود ایک ہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں[1] وه بہت رحم کرنے واﻻ اور بڑا مہربان ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس آیت میں پھر دعوت توحید دی گئی ہے۔ یہ دعوت توحید مشرکین مکہ کے لئے ناقابل فہم تھی، انہوں نے کہا : «أَجَعَلَ الآلِهَةَ إِلَهًا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ» (سورة ص: 5) ”کیا اس نے اتنے معبودوں کی جگہ ایک ہی معبود بنا دیا یہ تو بڑی عجیب بات ہے!۔“ اس لئے اگلی آیت میں اس توحید کے دلائل بیان کئے جارہے ہیں۔

اور، تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے، اس کے سوا کوئی خدا نہیں جو سب پر مہربان، بہت مہربان ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِلَٰهُكُمْwa-ilāhukumاور الہ تمہارا
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    إِلٰه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · اسم · ضمیرِ شخصی
  2. إِلَٰهٌilāhunصرف الہ ہے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    إِلٰه
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. وَٰحِدٌwāḥidunایک
    مادہ
    وحد
    اصل لفظ
    واحِد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. لَّآlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  5. إِلَٰهَilāhaکوئی الہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    إِلٰه
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استثنا
  7. هُوَhuwaوہی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  8. ٱلرَّحْمَٰنُl-raḥmānuجو نہایت مہربان
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحْمٰن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. ٱلرَّحِيمُl-raḥīmuجو بہت رحم کرنے والا ہے
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

تم سب کا معبود ایک ہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں (١) وہ بہت رحم کرنے والا اور بڑا مہربان ہے۔ ١٦٣۔١ اس آیت میں پھر دعوت توحید دی گئی ہے۔ یہ دعوت توحید مشرکین مکہ کے لئے ناقابل فہم تھی، انہوں نے کہا (کیا اتنے معبودوں کی جگہ ایک ہی معبود بنا دیا یہ تو بڑی عجیب بات ہے) اس لئے اگلی آیت میں اس توحید کے دلائل بیان کیے جا رہے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan