البقرة ⁦۲:۱۵۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۴ · پارہ ۲

وَلَنَبۡلُوَنَّكُم بِشَيۡءٖ مِّنَ ٱلۡخَوۡفِ وَٱلۡجُوعِ وَنَقۡصٖ مِّنَ ٱلۡأَمۡوَٰلِ وَٱلۡأَنفُسِ وَٱلثَّمَرَٰتِۗ وَبَشِّرِ ٱلصَّٰبِرِينَ

Walanabluwannakum bishay-in mina alkhawfiwaljooAAi wanaqsin mina al-amwali wal-anfusiwaththamarati wabashshiri assabireen

تراجم

اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے، دشمن کے ڈر سے، بھوک پیاس سے، مال وجان اور پھلوں کی کمی سے اور ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجیئے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi

اور دیکھو ہم تمہیں آزمائیں گے ضرور، (کبھی) خوف سے اور (کبھی) بھوک سے (کبھی) مال و جان اور پھلوں میں کمی کر کے اور جو لوگ (ایسے حالات میں) صبر سے کام لیں ان کو خوشخبری سنا دو۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَنَبْلُوَنَّكُمwalanabluwannakumاور البتہ ہم ضرور آزمائیں گے تم کو
    مادہ
    بلو
    اصل لفظ
    بَلَوْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید · ضمیرِ شخصی
  2. بِشَىْءٍbishayinساتھ چند چیزوں کے
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  3. مِّنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. ٱلْخَوْفِl-khawfi(یعنی) خوف سے
    مادہ
    خوف
    اصل لفظ
    خَوْف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. وَٱلْجُوعِwal-jūʿiاور بھوک سے
    مادہ
    جوع
    اصل لفظ
    جُوع
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  6. وَنَقْصٍwanaqṣinاور نقصان کرنا
    مادہ
    نقص
    اصل لفظ
    نَقْص
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  7. مِّنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. ٱلْأَمْوَٰلِl-amwāliمالوں
    مادہ
    مول
    اصل لفظ
    مال
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. وَٱلْأَنفُسِwal-anfusiاور نفسوں سے
    مادہ
    نفس
    اصل لفظ
    نَفْس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  10. وَٱلثَّمَرَٰتِwal-thamarātiاور پھلوں سے
    مادہ
    ثمر
    اصل لفظ
    ثَمَرَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  11. وَبَشِّرِwabashiriاور خوشخبری دے دو
    مادہ
    بشر
    اصل لفظ
    بُشِّرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  12. ٱلصَّٰبِرِينَl-ṣābirīnaان کو جو صبر کرنے والے ہیں
    مادہ
    صبر
    اصل لفظ
    صابِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

وفائے عہد کے آزمائش لازم ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ اپنے بندوں کی آزمائش ضرور کرلیا کرتا ہے کبھی ترقی اور بھلائی کسے ذریعہ اور کبھی تنزل اور برائی سے، جیسے فرماتا ہے آیت (وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتّٰى نَعْلَمَ الْمُجٰهِدِيْنَ مِنْكُمْ وَالصّٰبِرِيْنَ ۙ وَنَبْلُوَا۟ اَخْبَارَكُمْ ) 47 ۔ محمد :31) یعنی ہم آزما کر مجاہدوں اور صبر کرنے والوں کو معلوم کرلیں گے اور جگہ ہے آیت (فَاَذَاقَهَا اللّٰهُ لِبَاسَ الْجُوْعِ وَالْخَوْفِ بِمَا كَانُوْا يَصْنَعُوْنَ ) 6 ۔ النحل :112) مطلب یہ ہے کہ تھوڑا سا خوف، کچھ بھوک، کچھ مال کی کمی، کچھ جانوں کی کمی یعنی اپنوں اور غیر خویش و اقارب، دوست و احباب کی موت، کبھی پھلوں اور پیداوار کی نقصان وغیرہ سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آزما لیتا ہے، صبر کرنے والوں کو نیک اجر اور اچھا بدلہ عنایت فرماتا ہے اور بےصبر جلد باز اور ناامیدی کرنے والوں پر اس کے عذاب اتر آتے ہیں۔ بعض سلف سے منقول ہے کہ یہاں خوف سے مراد اللہ تعالیٰ کا ڈر ہے، بھوک سے مراد روزوں کی بھوک ہے، مال کی کمی سے مراد زکوٰۃ کی ادائیگی ہے، جان کی کمی سے مراد بیماریاں ہیں، پھلوں سے مراد اولاد ہے، لیکن یہ تفسیر ذرا غور طلب ہے واللہ اعلم۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir