البقرة ⁦۲:۱۴۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۳ · پارہ ۲

ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُمۡتَرِينَ

Alhaqqu min rabbika falatakoonanna mina almumtareen

تراجم

آپ کے رب کی طرف سے یہ سراسر حق ہے، خبردار آپ شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. پیغمبر پر اللہ کی طرف سے جو بھی حکم اترتا ہے، وہ یقیناً حق ہے، اس میں شک وشبہ کی کوئی گنجائش نہیں۔

اور حق وہی ہے جو تمہارے پروردگار کی طرف سے آیا ہے، لہذا شک کرنے والوں میں ہرگز شامل نہ ہوجانا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلْحَقُّal-ḥaquحق
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  2. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. رَّبِّكَrabbikaآپ کے رب کی طرف
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. فَلَاfalāپس نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نفی
  5. تَكُونَنَّtakūnannaہرگز ہوں آپ
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · لامِ تاکید
  6. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. ٱلْمُمْتَرِينَl-mum'tarīnaشک کرنے والوں میں سے
    مادہ
    مري
    اصل لفظ
    مُمْتَري
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

پھر فرمایا کہ باوجود اس علم حق کے پھر بھی یہ لوگ اسے چھپاتے ہیں پھر اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمانوں کو ثابت قدمی کا حکم دیا کہ خبردار تم ہرگز حق میں شک نہ کرنا۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir