مريم ۱۹:۹۴
لَّقَدۡ أَحۡصَىٰهُمۡ وَعَدَّهُمۡ عَدّٗا
Laqad ahsahum waAAaddahum AAadda
تراجم
ان سب کو اس نے گھیر رکھا ہے اور سب کو پوری طرح گن بھی رکھا ہے.[1]
- یعنی آدم سے لے کر صبح قیامت تک جتنے بھی انسان، جن ہیں، سب کو اس نے گن رکھا ہے، سب اس کے قابو اور گرفت میں ہیں، کوئی اس سے مخفی ہے اور نہ مخفی رہ سکتا ہے۔
یقین رکھو کہ اس نے سب کا احاطہ کر رکھا ہے اور انہیں خوب اچھی طرح گن رکھا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- لَّقَدْlaqadالبتہ تحقیق
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- قَد
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · حرفِ تحقیق
- أَحْصَىٰهُمْaḥṣāhumاس نے گھیر رکھا ہے ان کو
- مادہ
- حصي
- اصل لفظ
- أَحْصَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- وَعَدَّهُمْwaʿaddahumاور گن رکھا ہے ان کو
- مادہ
- عدد
- اصل لفظ
- عَدَّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- عَدًّاʿaddanگننا
- مادہ
- عدد
- اصل لفظ
- عَدّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
ان سب کو اس نے گھیر رکھا ہے اور سب کو پورے گن بھی رکھا ہے (١) ٩٤۔١ یعنی آدم سے لے کر صبح قیامت تک جتنے بھی انسان، جن ہیں، سب کو اس نے گن رکھا ہے، سب اس کے قابو اور گرفت میں ہیں، کوئی اس سے چھپا ہے اور نہ چھپا رہ سکتا ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan