Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) مريم ۱۹:۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
يَٰزَكَرِيَّآ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَٰمٍ ٱسۡمُهُۥ يَحۡيَىٰ لَمۡ نَجۡعَل لَّهُۥ مِن قَبۡلُ سَمِيّٗا
آیت ۱۹:۷ کھولیںاے زکریا! ہم تجھے ایک بچے کی خوشخبری دیتے ہیں جس کا نام یحيٰ ہے، ہم نے اس سے پہلے اس کا ہم نام بھی کسی کو نہیں کیا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
(جواب دیا گیا)” اے زکریا، ہم تجھے ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحییٰ ہو گا۔ ہم نے اِس نام کا کوئی آدمی اس سے پہلے پیدا نہیں کیا۔“ [5]
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :5
لوقا کی انجیل میں الفاظ یہ ہیں : تیرے کنبے میں کسی کا یہ نام نہیں (61:1)