النحل ⁦۱۶:۵۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۷۲ · پارہ ۱۴

يَخَافُونَ رَبَّهُم مِّن فَوۡقِهِمۡ وَيَفۡعَلُونَ مَا يُؤۡمَرُونَ۩ 

Yakhafoona rabbahum min fawqihimwayafAAaloona ma yu/maroon

تراجم

اور اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے، کپکپاتے رہتے ہیں[1] اور جو حکم مل جائے اس کی تعمیل کرتے ہیں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اللہ کے خوف سے لرزاں و ترساں رہتے ہیں۔
  2. اللہ کے حکم سے سرتابی نہیں کرتے بلکہ جس کا حکم دیا جاتا ہے، بجا لاتے ہیں، جس سے منع کیا جاتا ہے، اس سے دور رہتے ہیں۔

وہ اپنے اس پروردگار سے ڈرتے ہیں جو ان کے اوپر ہے اور وہی کام کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ آیت سجدہ ہے، یعنی جو شخص بھی یہ آیت عربی زبان میں پڑھے، اس پر سجدہ کرنا واجب ہوجاتا ہے، اسے سجدہ تلاوت کہتے ہیں، جو نماز کے سجدے کے علاوہ ہے، البتہ صرف ترجمہ پڑھنے سے یا آیت کو پڑھے بغیر صرف دیکھنے سے سجدہ واجب نہیں ہوتا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَخَافُونَyakhāfūnaوہ ڈرتے ہیں
    مادہ
    خوف
    اصل لفظ
    خافَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. رَبَّهُمrabbahumاپنے رب
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. مِّنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. فَوْقِهِمْfawqihimجو ان کے اوپر ہے
    مادہ
    فوق
    اصل لفظ
    فَوْق
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. وَيَفْعَلُونَwayafʿalūnaاور وہ کرتے ہیں
    مادہ
    فعل
    اصل لفظ
    فَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  6. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  7. يُؤْمَرُونَyu'marūnaوہ حکم دیئے جاتے ہیں
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے، کپکپاتے رہتے ہیں (١) اور جو حکم مل جائے اس کی تعمیل کرتے ہیں (٢)۔ ٥٠۔١ اللہ کے خوف سے لرزاں و ترساں رہتے ہیں۔ ٥٠۔٢ اللہ کے حکم سے سرتابی نہیں کرتے بلکہ جس کا حکم دیا جاتا ہے، بجا لاتے ہیں، جس سے منع کیا جاتا ہے، اس سے دور رہتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan