النحل ⁦۱۶:۲۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۷۰ · پارہ ۱۴

فَٱدۡخُلُوٓاْ أَبۡوَٰبَ جَهَنَّمَ خَٰلِدِينَ فِيهَاۖ فَلَبِئۡسَ مَثۡوَى ٱلۡمُتَكَبِّرِينَ

Fadkhuloo abwaba jahannama khalideenafeeha falabi/sa mathwa almutakabbireen

تراجم

پس اب تو ہمیشگی کے طور پر تم جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ[1] ، پس کیا ہی برا ٹھکانا ہے غرور کرنے والوں کا.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. امام ابن کثیر فرماتے ہیں: ان کی موت کے فوراً بعد سب کی روحیں جہنم میں چلی جاتی ہیں اور ان کے جسم قبر میں رہتے ہیں (جہاں اللہ تعالٰی اپنی قدرت کاملہ سے جسم و روح میں بعد کے باوجود، ان میں ایک گونہ تعلق پیدا کر کے ان کو عذاب دیتا ہے، (اور صبح شام ان پر آگ پیش کی جاتی ہے) پھر جب قیامت برپا ہوگی تو ان کی روحیں ان کے جسموں میں لوٹ آئیں گی اور ہمیشہ کے لئے یہ جہنم میں داخل کر دیئے جائیں گے۔

لہذا اب ہمیشہ جہنم میں رہنے کے لیے اس کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ، کیونکہ تکبر کرنے والوں کا یہی برا ٹھکانا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَٱدْخُلُوٓا۟fa-ud'khulūپس داخل ہوجاؤ
    مادہ
    دخل
    اصل لفظ
    دَخَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. أَبْوَٰبَabwābaدروازوں میں
    مادہ
    بوب
    اصل لفظ
    باب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. جَهَنَّمَjahannamaجہنم کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    جَهَنَّم
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. خَٰلِدِينَkhālidīnaہمیشہ رہنے والے
    مادہ
    خلد
    اصل لفظ
    خالِد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. فِيهَاfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. فَلَبِئْسَfalabi'saپس البتہ کتنا برا ہے
    مادہ
    باس
    اصل لفظ
    بِئْسَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · لامِ تاکید · فعل
  7. مَثْوَىmathwāٹھکانہ
    مادہ
    ثوي
    اصل لفظ
    مَثْوًى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. ٱلْمُتَكَبِّرِينَl-mutakabirīnaتکبر کرنے والوں کا
    مادہ
    كبر
    اصل لفظ
    مُتَكَبِّر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

پس اب تو ہمیشگی کے طور پر تم جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ (١) پس کیا ہی برا ٹھکانا ہے غرور کرنے والوں کا۔ ٢٩۔١ امام ابن کثیر فرماتے ہیں، ان کی موت کے فوراً بعد سب کی روحیں جہنم میں چلی جاتی ہیں اور ان کے جسم قبر میں رہتے ہیں (جہاں اللہ تعالٰی اپنی قدرت کاملہ سے جسم و روح میں بعد کے باوجود، ان میں ایک گونہ تعلق پیدا کر کے ان کو عذاب دیتا ہے، (اور صبح شام ان پر آگ پیش کی جاتی ہے) پھر جب قیامت برپا ہوگی تو ان کی روحیں ان کے جسموں میں لوٹ آئیں گی اور ہمیشہ کے لئے یہ جہنم میں داخل کر دیئے جائیں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan