الحجر ⁦۱۵:۸۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۶۶ · پارہ ۱۴

وَكَانُواْ يَنۡحِتُونَ مِنَ ٱلۡجِبَالِ بُيُوتًا ءَامِنِينَ

Wakanoo yanhitoona mina aljibalibuyootan amineen

تراجم

یہ لوگ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے، بے خوف ہوکر.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی بغیر کسی خوف کے پہاڑ تراش لیا کرتے تھے۔ 9 ہجری میں تبوک جاتے ہوئے جب رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) اس بستی سے گزرے تو آپ (صلى الله عليه وسلم) نے سر پر کپڑا لپیٹ لیا اور اپنی سواری کو تیز کر لیا اور صحابہ سے فرمایا کہ روتے ہوئے اور اللہ کے عذاب سے ڈرتے ہوئے اس بستی سے گزرو (ابن کثیر) صحیح بخاری و مسلم میں بھی یہ روایت ہے۔ نمبر 433، مسلم نمبر 2285۔

اور وہ پہاڑوں کو تراش تراش کر بےخوف و خطر مکان بنایا کرتے تھے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَانُوا۟wakānūاور وہ تھے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. يَنْحِتُونَyanḥitūnaتراش لیتے
    مادہ
    نحت
    اصل لفظ
    يَنْحِتُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. ٱلْجِبَالِl-jibāliپہاڑوں میں (سے)
    مادہ
    جبل
    اصل لفظ
    جَبَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. بُيُوتًاbuyūtanگھروں کو
    مادہ
    بيت
    اصل لفظ
    بَيْت
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. ءَامِنِينَāminīnaامن سے رہنے والے
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمِن
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

یہ لوگ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے، بےخوف ہو کر (١)۔ ٨٢۔١ یعنی بغیر کسی خوف کے پہاڑ تراش لیا کرتے تھے۔ ٩ ہجری میں تبوک جاتے ہوئے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس بستی سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر پر کپڑا لپیٹ لیا اور اپنی سواری کو تیز کر لیا اور صحابہ سے فرمایا کہ روتے ہوئے اور اللہ کے عذاب سے ڈرتے ہوئے اس بستی سے گزرو (ابن کثیر) صحیح بخاری و مسلم میں بھی یہ روایت ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan