الحجر ۱۵:۷۲
لَعَمۡرُكَ إِنَّهُمۡ لَفِي سَكۡرَتِهِمۡ يَعۡمَهُونَ
LaAAamruka innahum lafee sakratihimyaAAmahoona
تراجم
تیری عمر کی قسم! وه تو اپنی بدمستی میں سرگرداں تھے.[1]
- اللہ تعالیٰ نبی (صلى الله عليه وسلم) سے خطاب فرما کر، ان کی زندگی کی قسم کھا رہا ہے، جس سے آپ کا شرف و فضل واضح ہے۔ تاہم کسی اور کے لئے اللہ تعالٰی کے سوا کسی اور کی قسم کھانا جائز نہیں ہے۔ اللہ تعالٰی تو حاکم مطلق ہے، وہ جس کی چاہے قسم کھائے، اس سے کون پوچھنے والا ہے؟ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ جس طرح شراب کے نشے میں دھت انسان کی عقل ماؤف ہو جاتی ہے، اسی طرح یہ اپنی بد مستی اور گمراہی میں اتنے سرگرداں تھے کہ حضرت لوط (عليه السلام) کی اتنی معقول بات بھی ان کی سمجھ میں نہیں آ پائی۔
(اے پیغمبر) تمہاری زندگی کی قسم ! حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ اپنی بدمستی میں اندھے بنے ہوئے تھے۔
لفظ بہ لفظ
- لَعَمْرُكَlaʿamrukaتیری زندگی کی قسم
- مادہ
- عمر
- اصل لفظ
- عَمْر
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · اسم · ضمیرِ شخصی
- إِنَّهُمْinnahumبیشک وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- لَفِىlafīالبتہ میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · حرفِ جار
- سَكْرَتِهِمْsakratihimاپنے نشے میں
- مادہ
- سكر
- اصل لفظ
- سَكْرَة
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- يَعْمَهُونَyaʿmahūnaبہکے ہوئے تھے۔ بہک رہے تھے
- مادہ
- عمه
- اصل لفظ
- يَعْمَهُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
تیری عمر کی قسم! وہ تو اپنی بد مستی میں سرگرداں تھے (١)۔ ٧٢۔١ اللہ نبی سے خطاب فرما کر، ان کی زندگی کی قسم کھا رہا ہے، جس سے آپ کا شرف و فضل واضح ہے۔ تاہم کسی اور کے لئے اللہ تعالٰی کے سوا کسی اور کی قسم کھانا جائز نہیں ہے۔ اللہ تعالٰی تو حاکم مطلق ہے، وہ جس کی چاہے قسم کھائے، اس سے کون پوچھنے والا ہے؟ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ جس طرح شراب کے نشے میں دھت انسان کی عقل ماؤف ہو جاتی ہے، اسی طرح یہ اپنی بد مستی اور گمراہی میں اتنے سرگرداں تھے کہ حضرت لوط علیہ السلام کی اتنی معقول بات بھی ان کی سمجھ میں نہیں آ پائی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan