Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الحجر ۱۵:۴۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَنَزَعۡنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنۡ غِلٍّ إِخۡوَٰنًا عَلَىٰ سُرُرٖ مُّتَقَٰبِلِينَ
آیت ۱۵:۴۷ کھولیںان کے دلوں میں جو کچھ رنجش وکینہ تھا، ہم سب کچھ نکال دیں گے[1] ، وه بھائی بھائی بنے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اُن کے دلوں میں جو تھوڑی بہت کھوٹ کپٹ ہو گی اسے ہم نکال دیں گے،[28] وہ آپس میں بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھیں گے
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :28
یعنی نیک لوگوں کے درمیان آپس کی غلط فہمیوں کی بنا پر دنیا میں اگر کچھ کدورتیں پیدا ہوگئی ہوں گی تو جنت میں داخل ہونے کے وقت وہ دور ہوجائیں گی اور ان کے دل ایک دوسرے کی طرف سے بالکل صاف کردیے جائیں گے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورة اعراف۔ حاشیہ نمبر ٣٢) ۔