الحجر ۱۵:۳
ذَرۡهُمۡ يَأۡكُلُواْ وَيَتَمَتَّعُواْ وَيُلۡهِهِمُ ٱلۡأَمَلُۖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ
Tharhum ya/kuloo wayatamattaAAoowayulhihimu al-amalu fasawfa yaAAlamoon
تراجم
آپ انہیں کھاتا، نفع اٹھاتا اور (جھوٹی) امیدوں میں مشغول ہوتا چھوڑ دیجئے عنقریب یہ خود جان لیں گے.[1]
- یہ تہدید و توبیخ ہے کہ کافر و مشرک اپنے کفر و شرک سے باز نہیں آ رہے ہیں تو انہیں چھوڑ دیجئے یہ دنیاوی لذتوں سے محفوظ ہولیں اور اپنی امیدیں برلائیں۔ عنقریب انہیں اپنے کفر و شرک کا انجام معلوم ہو جائے گا۔
(اے پیغمبر) انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دو کہ یہ خوب کھا لیں، مزے اڑا لیں، اور خیالی امیدیں انہیں غفلت میں ڈالے رکھیں، [1] کیونکہ عنقریب انہیں پتہ چل جائے گا (کہ حقیقت کیا تھی)۔
- : اس آیت میں قرآن کریم نے توجہ دلائی ہے کہ صرف کھانے پینے اور دنیا میں مزے اڑانے کو اپنی زندگی کا اصل مقصد بنا لینا اور اسی کے لیے اس طرح لمبی لمبی خیالی امیدیں باندھتے رہنا جیسے زندگی بس یہی۔ یہ کافروں کا کام ہے مسلمان دنیا میں رہتا ضرور ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں سے فائدہ بھی اٹھاتا ہے مگر اس دنیا کو اپنی زندگی کا مقصد نہیں بناتا۔ بلکہ اسے آخرت کی بھلائی کے لیے استعمال کرتا ہے جس کا بہترین راستہ شریعت کے احکام کی پابندی ہے۔
لفظ بہ لفظ
- ذَرْهُمْdharhumچھوڑ دو ان کو
- مادہ
- وذر
- اصل لفظ
- يَذَرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- يَأْكُلُوا۟yakulūکھائیں
- مادہ
- اكل
- اصل لفظ
- أَكَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- وَيَتَمَتَّعُوا۟wayatamattaʿūاور فائدے اٹھائیں
- مادہ
- متع
- اصل لفظ
- تَمَتَّعَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- وَيُلْهِهِمُwayul'hihimuاور غافل بنائے ان کو
- مادہ
- لهو
- اصل لفظ
- أَلْهَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلْأَمَلُl-amaluامید
- مادہ
- امل
- اصل لفظ
- أَمَل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- فَسَوْفَfasawfaپس عنقریب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- سَوْف
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ استقبال
- يَعْلَمُونَyaʿlamūnaوہ جان لیں گے
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- عَلِمَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
آپ انہیں کھاتا، نفع اٹھاتا اور (جھوٹی) امیدوں میں مشغول ہوتا چھوڑ دیجئیے یہ خود بھی جان لیں گے (١)۔ ٣۔١ یہ تہدید و تویخ ہے کہ کافر و مشرک اپنے کفر و شرک سے باز نہیں آ رہے ہیں تو انہیں چھوڑ دیجئے یہ دنیاوی لذتوں سے محفوظ ہولیں اور اپنی امیدیں برلائیں۔ عنقریب انہیں اپنے کفر و شرک کا انجام معلوم ہو جائے گا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan