الحجر ⁦۱۵:۲۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۶۳ · پارہ ۱۴

وَٱلۡجَآنَّ خَلَقۡنَٰهُ مِن قَبۡلُ مِن نَّارِ ٱلسَّمُومِ

Waljanna khalaqnahumin qablu min nari assamoom

تراجم

اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ[1] سے پیدا کیا.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جِنّ کو جن اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ آنکھوں سے نظر نہیں آتا۔ سورہ رحمٰن میں جنات کی تخلیق «مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍ» (الرحمن:15) سے بتلائی گئی ہے اور صحیح مسلم کی ایک حدیث میں یہ کہا گیا ہے «خُلِقَتِ الْمَلائِكَةُ مِنْ نُورِ وَخُلِقَ الْجَانّ مِنْ نَارٍ وَخُلِقَ آدَمُ مِمَّا وَصَفَ لَكُمْ »(كتاب الزهد، باب في أحاديث متفرقة) اس اعتبار سے لو والی آگ یا آگ کے شعلے کا ایک ہی مطلب ہوگا۔

اور جنات کو اس سے پہلے ہم نے لو کی آگ سے پیدا کیا تھا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : جس طرح انسان کے جد امجد حضرت آدم ؑ ہیں اسی طرح جنات میں سب سے پہلے جس جن کو پیدا کیا گیا اس کا نام جان تھا اور اسے آگ سے پیدا کیا گیا

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلْجَآنَّwal-jānaاور جنوں کو
    مادہ
    جنن
    اصل لفظ
    جانّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  2. خَلَقْنَٰهُkhalaqnāhuپیدا کیا ہم نے ان کو
    مادہ
    خلق
    اصل لفظ
    خَلَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  3. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. قَبْلُqabluاس سے قبل
    مادہ
    قبل
    اصل لفظ
    قَبْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. نَّارِnāriآگ
    مادہ
    نور
    اصل لفظ
    نار
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. ٱلسَّمُومِl-samūmiکی لپٹ سے
    مادہ
    سمم
    اصل لفظ
    سَمُوم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ (١) سے پیدا کیا۔ ٢٧۔١ جِنّ کو جن اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ آنکھوں سے نظر نہیں آتا۔ سورہ رحمٰن میں جنات کی تخلیق ( مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍ) 55۔ الرحمن:15) سے بتلائی گئی ہے اور صحیح مسلم کی ایک حدیث میں یہ کہا گیا اس اعتبار سے لو والی آگ یا آگ کے شعلے کا ایک ہی مطلب ہوگا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan