Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) هود ۱۱:۷۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قَالَتۡ يَٰوَيۡلَتَىٰٓ ءَأَلِدُ وَأَنَا۠ عَجُوزٞ وَهَٰذَا بَعۡلِي شَيۡخًاۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيۡءٌ عَجِيبٞ
آیت ۱۱:۷۲ کھولیںوه کہنے لگی ہائے میری کم بختی! میرے ہاں اوﻻد کیسے ہو سکتی ہے میں خود بڑھیا اور یہ میرے خاوند بھی بہت بڑی عمر کے ہیں یہ تو یقیناً بڑی عجیب بات ہے![1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
وہ بولی ” ہا ئے میری کم بختی![80] کیا اب میرے ہاں اولاد ہوگی جبکہ میں بڑھیا پُھونس ہو گئی اور یہ میرے میاں بھی بُوڑھے ہو چکے؟ [81]یہ تو بڑے عجیب بات ہے۔“
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :80
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حضرت سارہ (رض) فی الواقع اس پر خوش ہونے کے بجائے الٹی اس کو کم بختی سمجھتی تھیں۔ بلکہ دراصل یہ اس قسم کے الفاظ میں سے ہے جو عورتیں بالعموم تعجب کے مواقع پر بولا کرتی ہیں اور جن سے لغوی معنی مراد نہیں ہوتے بلکہ محض اظہار تعجب مقصود ہوتا ہے۔
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :81
بائیبل سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی عمر اس وقت ١٠٠ برس اور حضرت سارہ (رض) کی عمر ٩٠ برس کی تھی۔