Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) هود ⁦۱۱:۷۱⁩

آیات

  1. وَٱمۡرَأَتُهُۥ قَآئِمَةٞ فَضَحِكَتۡ فَبَشَّرۡنَٰهَا بِإِسۡحَٰقَ وَمِن وَرَآءِ إِسۡحَٰقَ يَعۡقُوبَ

    آیت ⁦۱۱:۷۱⁩ کھولیں

    اس کی بیوی جو کھڑی ہوئی تھی وه ہنس پڑی[1] ، تو ہم نے اسے اسحاق کی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی خوشخبری دی.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ابراہیم ؑ کی بیوی بھی کھڑی ہوئی تھی۔وہ یہ سُن کر ہنس دی۔[78] پھر ہم نے اُس کو اسحاق کی اور اسحاق کے بعد یعقوب ؑ کی خوشخبری دی

سورة هُوْد حاشیہ نمبر :78

اس سے معلوم ہوا کہ فرشتوں کے انسانی شکل میں آنے کی خبر سنتے ہی سارا گھر پریشان ہوگیا تھا اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی اہلیہ بھی گھبرائی ہوئی باہر نکل آئی تھیں۔ پھر جب انہوں نے یہ سن لیا کہ ان کے گھر پر یا ان کی بستی پر کوئی آفت آنے والی نہیں ہے تب کہیں ان کی جان میں جان آئی اور وہ خوش ہوگئیں۔

سورة هُوْد حاشیہ نمبر :79

فرشتوں نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے بجائے حضرت سارہ (رض) کو یہ خوشخبری اس لیے سنائی کہ اس سے پہلے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی اہلیہ بھی گھبرائی ہوئی باہر نکل آئی تھیں۔ پھر جب انہوں نے یہ سن لیا کہ ان کے گھر پر یا ان کی بستی پر کوئی آفت آنے والی نہیں ہے تب کہیں ان کی جان میں جان آئی اور وہ خوش ہوگئیں۔