Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفيل ۱۰۵:۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَجَعَلَهُمۡ كَعَصۡفٖ مَّأۡكُولِۭ
آیت ۱۰۵:۵ کھولیںپس انہیں کھائے ہوئے بھوسے کی طرح کردیا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پھر اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا۔ [7]
سورة الفیل حاشیہ نمبر : 7
اصل الفاظ ہیں كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ ، عصف کا لفظ سورة رحمان آیت 12 میں آیا ہے۔ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ |" اور غلہ بھوسے اور دانے والا |"۔ اس سے معلوم ہوا کہ عصف کے معنی اس چھلکے کے ہیں جو غلے کے دانوں پر ہوتا ہے اور جسے کسان دانے نکال کر پھینک دیتے ہیں، پھر جانور اسے کھاتے بھی ہیں، اور کچھ ان کے چبانے کے دوران میں گرتا بھی جاتا ہے، اور کچھ ان کے پاؤں تلے روندا بھی جاتا ہے۔