Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الهمزة ۱۰۴:۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ٱلَّذِي جَمَعَ مَالٗا وَعَدَّدَهُۥ
آیت ۱۰۴:۲ کھولیںجو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جس نے مال جمع کیا اور اُسے گِن گِن کر رکھا۔ [2]
سورة الھمزۃ حاشیہ نمبر : 2
پہلے فقرے کے بعد یہ دوسرا فقرہ خود بخود یہ معنی دیتا ہے کہ لوگوں کی یہ تحقیر و تذلیل وہ اپنی مال داری کے غرور میں کرتا ہے۔ مال جمع کرنے کے لیے جَمَعَ مَالًا کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جن سے مال کی کثرت کا مفہوم نکلتا ہے۔ پھر گن گن کر رکھنے کے الفاظ سے اس شخص کے بخل اور زر پرستی کی تصویر نگاہوں کے سامنے آجاتی ہے۔