Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القدر ۹۷:۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
تَنَزَّلُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ فِيهَا بِإِذۡنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمۡرٖ
آیت ۹۷:۴ کھولیںاس (میں ہر کام) کے سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (جبرائیل) اترتے ہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
فرشتے اور رُوح [3] اُس میں اپنے ربّ کے اِذن سے ہر حکم لے کر اُترتے ہیں۔ [4]
سورة القدر حاشیہ نمبر : 3
روح سے مراد جبریل (علیہ السلام) ہیں جن کے فضل و شرف کی بنا پر ان کا ذکر فرشتوں سے الگ کیا گیا ہے۔
سورة القدر حاشیہ نمبر : 4
یعنی وہ بطور خود نہیں آتے بلکہ اپنے رب کے اذن سے آتے ہیں۔ اور ہر حکم سے مراد وہی ہے جسے سورة دخان آیت 5 میں امر حکیم (حکیمانہ کام) کہا گیا ہے۔