Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التين ⁦۹۵:۲⁩

آیات

  1. وَطُورِ سِينِينَ

    آیت ⁦۹۵:۲⁩ کھولیں

    اور طور سِینِین کی.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور طورِ سینا [2]

سورة التِّیْن حاشیہ نمبر :2

اصل میں |" طُورِ سِينِينَ |" فرمایا گیا ہے۔ سینین جزیرہ نمائے سینا کا دوسرا نام ہے۔ اس کو سینا یا سینا بھی کہتے ہیں اور سینین بھی خود قرآن میں ایک جگہ طور سینا کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ اب چونکہ وہ علاقہ جس میں کوہ طور واقع ہے سینا ہی کے نام سے مشہور ہے اس لیے ہم نے ترجمہ میں اس کا یہی مشہور نام درج کیا ہے۔