Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التوبة ۹:۹۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمِنَ ٱلۡأَعۡرَابِ مَن يَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ مَغۡرَمٗا وَيَتَرَبَّصُ بِكُمُ ٱلدَّوَآئِرَۚ عَلَيۡهِمۡ دَآئِرَةُ ٱلسَّوۡءِۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٞ
آیت ۹:۹۸ کھولیںاور ان دیہاتیوں میں سے بعض[1] ایسے ہیں کہ جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو جرمانہ سمجھتے ہیں[2] اور تم مسلمانوں کے واسطے برے وقت کے منتظر رہتے ہیں[3]، برا وقت ان ہی پر پڑنے واﻻ ہے[4] اور اللہ سننے واﻻ جاننے واﻻ ہے۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ان میں ایسے ایسے لوگ موجود ہیں جو راہِ خدا میں کچھ خرچ کرتے ہیں تو اسے اپنے اوپر زبر دستی کی چٹّی سمجھتے ہیں[96] اور تمہارے حق میں زمانہ کی گردشوں کا انتظار کر رہے ہیں ﴿ کہ تم کسی چکر میں پھنسو تو وہ اپنی گردن سے اس نظام کی اطاعت کا قلادہ اُتار پھینکیں جس میں تم نے انہیں کَس دیا ہے﴾۔ حالانکہ بدی کا چکر خود انہی پر مسلّط ہے اور اللہ سب کچھ سُنتا اور جانتا ہے
سورة التَّوْبَة حاشیہ نمبر :96
مطلب یہ ہے کہ جو زکوٰۃ ان سے وصول کی جاتی ہے اسے یہ ایک جرمانہ سمجھتے ہیں۔ مسافروں کی ضیافت و مہمانداری کا جو حق ان پر عائد کیا گیا ہے وہ ان کی بری طرح کھلتا ہے۔ اور اگر کسی جنگ کے موقع پر یہ کوئی چندہ دیتے ہیں تو اپنے دلی جذبہ سے رضائے الہٰی کی خاطر نہیں دینے بلکہ بادل ناخواستہ اپنی وفاداری کا یقین دلانے کے لیے دیتے ہیں۔