Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفجر ⁦۸۹:۲۸⁩

آیات

  1. ٱرۡجِعِيٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةٗ مَّرۡضِيَّةٗ

    آیت ⁦۸۹:۲۸⁩ کھولیں

    تو اپنے رب کی طرف[1] لوٹ چل اس طرح کہ تو اس سے راضی وه تجھ سے خوش.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

چل اپنے ربّ کی طرف[19] اِس حال میں کہ تُو (اپنے انجامِ نیک سے) خوش ( اور اپنے ربّ کے نزدیک) پسندیدہ ہے

سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :19

یہ بات اس سے موت کے وقت بھی کہی جائے گی، قیامت کے روز جب وہ دوبارہ اٹھ کر میدان حشر کی طرف چلے گا اس وقت بھی کہی جائے گی، اور جب اللہ کی عدالت میں پیشی کا موقع آئے گا اس وقت بھی کہی جائے گی ہر مرحلے پر اسے اطمینان دلایا جائے گا کہ وہ اللہ کی رحمت کی طرف جا رہا ہے۔