Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الغاشية ⁦۸۸:۲۲⁩

آیات

  1. لَّسۡتَ عَلَيۡهِم بِمُصَيۡطِرٍ

    آیت ⁦۸۸:۲۲⁩ کھولیں

    آپ کچھ ان پر داروغہ نہیں ہیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو۔ [8]

سورة الْغَاشِیَة حاشیہ نمبر :8

یعنی اگر معقول دلیل سے کوئی شخص بات نہیں مانتا تو نہ مانے، تمہارے سپرد یہ کام تو نہیں کیا گیا ہے کہ نہ ماننے والوں سے زبردستی منواؤ۔ تمہارا کام صرف یہ ہے کہ لوگوں کو صحیح اور غلط کا فرق بتادو اور غلط راہ پر چلنے کے انجام سے خبردار کردو۔ سو یہ فرض تم انجام دیتے رہو۔