Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأعلى ۸۷:۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ٱلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ
آیت ۸۷:۲ کھولیںجس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جس نے پیدا کیا اور تناسُب قائم کیا، [2]
سورة الْاَعْلٰی حاشیہ نمبر :2
یعنی زمین سے آسمانوں تک کائنات کی ہر چیز کو پیدا کیا، اور جو چیز بھی پیدا کی اسے بالکل راست اور درست بنایا، اس کا توازن اور تناسب ٹھیک ٹھیک قائم کیا، اس کو ایسی صورت پر پیدا کیا کہ اس جیسی چیز کے لیے اس سے بہتر صورت کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ یہی بات ہے جو سورة سجدہ میں یوں فرمائی گئی ہے کہ الذی احسن کل شیء خلقہ (آیت 7) ۔ |" جس نے ہر چیز جو بنائی خوب بنائی |"۔ اس طرح دنیا کی تمام اشیاء کا موزوں اور متناسب پیدا ہونا خود اس امر کی صریح علامت ہے کہ کوئی صانع حکیم ان سب کا خالق ہے۔ کسی اتفاقی حادثے سے، یا بہت سے خالقوں کے عمل سے کائنات کے ان بیشمار اجزاء کی تخلیق میں یہ سلیقہ، اور مجموعی طور پر ان سب اجزاء کے اجتماع سے کائنات میں یہ حسن و جمال پیدا نہ ہوسکتا تھا۔